.

برف پوش صحرا میں سیاہ اونٹوں کی ویڈیو بنانے والے سعودی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فوٹو گرافر عبدالرحمن آل علی نے مملکت کے چمکتے صحرا میں کالے اونٹوں کی وڈیو وائرل ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔

عبدالرحمن آل علی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نامہ نگار کو بتایا ’وڈیو کلپ شمالی سعودی عرب کے حائل صحرا کی ہے جس وقت یہ وڈیو بنائی گئی اس وقت وہاں چمکتی ریت نے برف کی سفید چادر اوڑھی ہوئی تھی اور سیاہ اونٹ ’مجاھیم‘ وہاں سے گزر رہے تھے‘۔’یہ پر کشش منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ لوگوں نے اسے بہت پسند کیا‘۔

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعود ی فوٹو گرافر نے بتایا کہ ’عام موسم سے مختلف موسمی حالات پسند ہیں۔ ایک دن خراب موسم کے باوجود صحرا میں سیر کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ درجہ حرارت نو درجہ سینٹی گریڈ تھا اور بر ف باری ہو رہی تھی‘۔

’ اسی دوران دیکھا کہ کالے اونٹوں کا ایک ریوڑ چرا گاہ کی تلاش میں ہے۔ یہ اونٹ میرے دوست کی چرا گاہ کا رخ کیے ہوئے تھے۔ اپنے موبائل کیمرے میں اس منظر کو فلم بند کر لیا‘۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالرحمن آل علی کا مزید کہنا تھا ’اچھی بات یہ تھی کہ اونٹو ں کا رنگ صاف نظر آ رہا تھا۔ برف باری کی سفیدی نے ریت اور اونٹ کے رنگوں کو نئی شکل دے دی تھی۔ اسی وجہ سے وڈیو کلپ کو پذیرائی ملی ہے‘۔