عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب پرحوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کر کے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔

Advertisement

ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌ کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌ کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

قبل ازیں 14 نومبر کو حوثی باغیوں‌نے سعودی عرب کی سرزمین پر شہری آباد کو نشانہ بنانےکے لیے ایک ڈرون حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔اس سے پہلے 12 نومبر کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر 5 ڈرون حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا اور تمام بمبار ڈرون تباہ کر دیے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں