.

فلسطینی اتھارٹی:مائیک پومپیو کے غربِ اردن میں واقع یہودی بستی کے دورے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی اتھارٹی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں واقع یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کے دورے کی مذمت کردی ہے۔

مائیک پومپیو غرب اردن میں واقع کسی یہودی بستی کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے وزیرخارجہ ہیں۔انھوں نے جمعرات کے روزمقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک غرب اردن میں واقع شعاربنیامین انڈسٹریل ایریا میں ساگوٹ وائنرے کا دورہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے ان کی وہاں آمد کی بعض تصاویر جاری کی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے امریکاکے غربِ اردن کی مصنوعہ برآمدات پر اسرائیل کا لیبل لگانے کے فیصلے کی بھی مذمت کی ہے۔

فلسطینی صدرمحمودعباس کے ترجمان نبیل ابورودینہ نے ایک بیان میں امریکی فیصلے کو بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی قراردیا ہے اور اس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا اسرائیل نوازی میں متعصبانہ اقدام قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔