سعودی عرب نے کرونا ویکسین کے لیے کی گئی تحقیق میں مالی سپورٹ کی : عبداللہ الربیعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے بارے میں حالیہ نتائج بے حد حوصلہ افزا ہیں۔ جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کرونا کی ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں سے ہو گا ... مملکت کرونا کے لیے تیار کی گئی بہترین ویکسین حاصل کرے گا"۔

الربیعہ کے مطابق سعودی عرب نے کرونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والی تحقیق کے لیے مالی سپورٹ پیش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت انسانی بنیادوں پر کیے جانے والے اپنے عمل کو سیاسی ایجنڈوں سے مربوط نہیں کرتا اور امداد میں سب کو شامل کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب کی تمام امدادی کارروائیاں کے سلسلے میں رابطہ کاری اقوام متحدہ کے ذریعے عمل میں آتی ہے۔

Advertisement

شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی نے باور کرایا کہ "ہم نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں ضرورت مند افراد کی امداد نہیں روکی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں