جمعرات کے روز یمن میں ایک گھناؤنے جرم نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک یمنی والد نے جمعرات کے روز صنعا گورنری کے ایک ڈائریکٹوریٹ میں اپنے دو بچوں کو ذبح کیا اور پھر خودکشی کر لی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہمدان کے دیہات میں سے ایک شہری نے اپنی ایک سالہ بیٹی اور سات سالہ بیٹے کو ذبح کیا اور پھر خودکشی کر لی۔
ذرائع نے یمن کی "خبر" ایجنسی کےحوالے سے بتایا کہ معاشی حالات سے تنگ باپ نے اپنے دو بچوں کو ذبح کرکے خود کشی کرلی۔ بچوں کا پیٹ پالنے میں ناکامی اور مشکلات کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں کے لاکھوں باشندے مشکل حالات سے دوچار ہیں ، ملیشیا کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے انکار ،تاجروں اور شہریوں کو ان کے معاشی حقوق دلانے میں غفلت برتنے کے نتنے میں اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔