سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض میں ہونے والی جی 20 ورچوئل سربراہ کانفرنس کے آغاز پر شاہی فضائیہ اور مملکت کی قومی ائیر لائن ’السعودیہ ‘ نے ائیر شو پیش کیا ہے۔
اس سال گروپ کی سربراہی سعودی عرب کر رہا ہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے جی 20 کا اجلاس سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے جس کی اختتامی تقریب اتوار 22 نومبر کو ہوگی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض کے آسمان پر سعودی شاہی فضائیہ کے شاہینوں نے مثالی فضائی کرتب دکھائے۔ شاہی فضائیہ کے جہازوں کو بھی سبز رنگ سے سجایا گیا تھا۔
We're only a few hours away from the #G20RiyadhSummit. @MOCSaudi pic.twitter.com/Va9ck8nG0i
— G20 Saudi Arabia (@g20org) November 20, 2020
ائیر شو میں رائل ائیر فورس کے 7 طیاروں نے جبکہ السعودیہ کے تین جہاز جن میں ایئر بس 320، بوئنگ 777 اور بوئنگ 787 نے حصہ لیا۔
جی 20 کے سال رواں کے میزبان اور سربراہ کی حیثیت سے ائیر شو میں شاہی فضائیہ نے سبز اور سفید رنگ فضا میں بکھیر کر سعودی عرب کے جھنڈے کی عکاسی کی جبکہ ’’السعودیہ‘‘ کے بوئنگ اور شو میں شریک دیگر طیاروں کو بھی خصوصی طور پر جی ٹوئنٹی کے لوگو اور سبز رنگ سے خصوصی طور پر مزین کیا گیا تھا۔