شامی صدر بشارالاسد نے تجربہ کار سفارت کار فیصل مقداد کو نیا وزیرخارجہ مقررکیا ہے۔ وہ گذشتہ کئی سال سے شام کے نائب وزیرخارجہ چلےآرہے ہیں۔
شامی ایوان صدر نے اتوار کو ان کے نئے تقرر کا اعلان کیا ہے۔ان کے پیش رو شام کے سابق وزیرخارجہ ولیدالمعلم گذشتہ سوموار کو وفات پاگئے تھے۔