شاہ سلمان ریلیف مرکز کی ریلیف سرگرمیوں سے 22 ملین یمنی باشندے مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت نے سعودی عرب کے سرکاری امدادی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف سینٹر' کی طرف یمن میں امدادی کاموں اور جنگ زدہ شہریوں کی بحالی کی سرگرمیوں پر ریلیف مرکز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور سپریم ریلیف کمیشن کے سربراہ نے ایک بیان میں‌کہا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے یمن میں 10 کروڑ 74 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد تقسیم کی گئی جس سے یمن کے 22 اعشاریہ 5 ملین باشندے براہ راست یا بالواسطہ مستفید ہوئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یمنی حکومت نے ملک کی کئی گورنریوں میں‌علاقائی اور عالمی تنظیموں کے تعاون سے جنگ متاثرہ شہریوں کی بحالی کے آپریشن کیے ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور دوسرے امدادی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ امداد سے یمنی عوام کو درپیش معاشی مشکلات دور کرنے میں مدد ملی ہے۔

یمنی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر یمن میں امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہا ہے۔ سعودی عرب کے امدادی ادارے کی طرف سے فراہم کردہ امداد سے لاکھوں یمنی باشندوں کی مشکلات میں کمی ہوئی ہے اور لوگوں‌کو سکون کا سانس لینے کا موقع ملا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں