الاخوان المسلمین دہشت گرد تنظیم ہے : امارات شرعی افتاء کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی "شرعی افتاء کونسل" نے الاخوان المسلمین تنظیم کی مجرمانہ کارروائیوں کو باور کراتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد تنظیم شمار کیا ہے۔ کونسل کے مطابق فتنہ فساد برپا کرنے ، پر تشدد کارروائیاں پھیلانے یا ان پر اکسانے والا ہر گروپ اور جماعت درحقیقت دہشت گرد تنظیم ہے خواہ اس کا نام اور دعوی کچھ بھی ہو۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یہ موقف پیر کے روز کونسل کے ورچوئل اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے سربراہ شیخ عبداللہ بن بیّہ نے کی۔ اجلاس میں سعودی سینئر علماء کمیٹی کے اس بیان کا جائزہ لیا گیا جس میں شریعت میں یک جہتی اور یگانگت کے عظیم مرتبے کا حوالہ دیا گیا ہے اور فساد پھیلانے والے گروہوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

Advertisement

اماراتی کونسل نے مذکورہ بیان کی مکمل تائید کا اعلان کیا۔ یہ بیان الاخوان المسلمین کے متعلق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی حکومتوں کی جانب سے جاری موقف کو باور کراتا ہے جس کے مطابق الاخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد تنظیم گردانا گیا ہے۔ یہ تنظیم حکمرانوں کے خلاف تنازعوں کے بھڑکانے اور وفاداری سے انحراف کے باعث جانی جاتی ہے۔

کونسل نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی جماعتوں کے ساتھ وابستگی سے دور رہیں جو امت کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے ، فتنہ پھیلانے اور خون بہانے پر کام کر رہی ہیں۔

سعودی عرب میں سینئر علماء کونسل نے 10 نومبر کو جاری ایک بیان میں باور کرایا تھا کہ الاخوان المسلمین تنظیم ایک دہشت گرد جماعت ہے جو اسلام کے اسلوب کی نمائندگی نہیں کرتی۔ یہ جماعت یقینا اپنے تنظیمی مقاصد کی پیروی کرتی ہے جو ہمارے دین حنیف کی مخالف سرگرمیوں پر مبنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں