جدہ حملے میں حوثیوں کا ملوث ہونا ثابت ہو گیا ہے : ترکی المالکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جدہ میں ایندھن اسٹیشن پر بزدلانہ دہشت گرد حملے میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا مملکت کی قومی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ وہ یقینا عالمی معیشت اس کی ترسیل اور اسی طرح عالمی توانائی کے امن کو نشانہ بنا رہی ہے۔ المالکی نے یہ بات جدہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کے ایندھن کے ٹینک میں آتش زدگی کے بارے میں وزارت توانائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کی شب کہی۔

المالکی نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد حملہ مملکت میں بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ہی کڑی ہے۔ مذکورہ حملے حوثی ملیشیا نے کیے تھے اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ان حملوں میں ایرانی نظام ملوث ہے۔

Advertisement

اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق شہریوں اور تنصیبات کو منظم اور دانستہ طور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے معروف ضابطوں کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم تک جا پہنچتی ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ اتحادی افواج کی مشترکہ قیادت شہریوں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے مطلوب عملی اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں اور تنصیبات کے خلاف ان دشمنانہ اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اور ان پر عمل کرنے والے دہشت گرد عناصر کا بین الاقوامی قانون اور ضابطوں کی رُو سے احتساب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت توانائی کے ذمے دار ذرائع نے پیر کی شام بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب 3:50 پر ایک دھماکے کے سبب جدہ شہر کے شمال میں واقع پٹرولیم مصنوعات کے ایک اسٹیشن پر ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ راکٹ حملے کے نتیجے میں لگی۔ ذرائع نے واضح کیا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئیں اور حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع نے باور کرایا کہ مملکت سعودی عرب اس بزدلانہ حملے کی پُر زور مذمت کرتی ہے۔ ساتھ ہی باور کراتی ہے کہ اس طرح کی تخریبی اور دہشت گرد کارروائیوں اور ان کی پشت پر موجود عناصر پر روک لگانا نہایت اہم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں