.

جدہ میں پٹرول اسٹیشن پر حملے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سوموار کی صبح 3:50 پر جدہ کے شمال میں واقع پٹرول اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئیں ہیں اور اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ نیز آرامکو کے اس اسٹیشن سے تیل کی ترسیل اور فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مملکت اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جازان میں بھی ایک پٹرول اسٹیشن پر ان لوڈنگ پلیٹ فارم پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حکام نے وہاں سے تریل کی فراہمی معطل نہیں ہونے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کا مقصد سعودی عرب کی معیشت کو تباہ کرنا اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کو متاثر کرنا ہے۔