برطانوی وزیراعظم کی 'جی 20' سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ولی عہد کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی'جی 20' سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے 'جی 20' سمٹ کے انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فون پر بات چیت کے دورا ن برطانوی وزیر اعظم نے جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی اور اس سال گروپ کی سرگرمیوں کی سعودی عرب کی میزبانی میں انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہفتے اور اتوار کے روز سعودی عرب نے جی 20 رہ نماؤں کا ایک ورچوئل سربراہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے عالمی صحت کے شعبے میں تحقیق ، ترقی ، مینوفیکچرنگ ،تشخیصی آلات ، علاج اور ویکسین کی تقسیم کی تیاری کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے اور وبا سے دنیا کوبچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کافیصلہ کیا گیا۔ 'جی 20' ممالک کی قیادت نے اتفاق کیا کہ کرونا ویکسین کو سستی قیمت پر سب تک ان کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں