بحرین کا مراکش کے شہر العیون میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر مراکش کے فرماں روا شاہ محمد السادس کے ساتھ گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران دونوں برادر ممالک اور عوام کے بیچ قریبی برادرانہ تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر شاہ حمد بن عیسی نے مراکش کے فرماں روا کو بحرین کے اس فیصلے سے آگاہ کیا کہ وہ مراکش کے شہر العیون میں قونصل خانہ کھولے گا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان رابطہ کاری عمل میں آئے گی۔

علاوہ ازیں شاہ حمد نے کرکرات کی گزر گاہ کے علاقے میں مراکش کی خود مختاری اور اس کی اراضی اور عوام کے حقوق و سلامتی کے حوالے سے بحرین کی جانب سے یک جہتی اور سپورٹ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مراکش کے صحراء میں کرکرات کے علاقے میں صورت حال معمول پر واپس لانے کے لیے شاہ محمد السادس کے جاری فیصلوں کو گراں قدر قرار دیا۔

ادھر شاہ محمد السادس نے بحرین کے مراکش اور ان کے عوام کی سپورٹ پر مبنی مواقف کے حوالے سے شاہ حمد بن عیسی کے لیے اظہار تشکر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں