.

دو ہفتوں پر محیط شاہ عبدالعزیز فالکن میلہ شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شاہ عبدالعزیز تیسرا فالکن میلہ، 28 نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہو گا جو 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں سعودی عرب کے علاوہ باز سے شکار کے منتخب بین الاقوامی شائقین شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول تھری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سخت حفاظتی انتظامات میں ہو گا۔ محمد بن سلمان فالکن کلب کے نگران اعلیٰ بھی ہیں۔

کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول کا انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ سعودی قیادت وطن عزیز کے ثقافتی و تمدنی ورثے کے تحفظ کےلیے کوشاں ہیں۔

سعودی قیادت وژن 2030 کے واضح پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کےلیے اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے۔

سعودی فالکن کلب کی جانب سے میلے کے شرکا اور شائقین کی حفاظت کےلیے سخت انتظامات کیے ہیں ۔کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرکا ، کارکنان اور شائقین کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے ۔

کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ اس میں ہر طرح کے باز اور ان کے مالکان شرکت کریں گے ۔میلے میں دو مقابلے بھی منعقد ہوں گے ۔ ان میں سے ایک (الملواح) کے نام سے ہوگا ۔ اس میں چھ قسم کے باز مقابلے کا حصہ ہوں گے ۔