سعودی وزارت انصاف نےبچے کے لیے تڑپتی ماں کو اس کا لخت جگر دلوا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے ایک خاتون کوانصاف دلاتے ہوئے اس کا شیرخوار بچہ اس کے باپ سے لے کر اس کےھوالے کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت انصاف کی طرف سے ایک مقامی فیملی عدالت میں خاتون کی طرف سے دائر کردہ درخواست پرفوری عمل درآمد کراتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر سے بچہ واپس لے کر خاتون کےحوالے کرانے کے لیے اقدامات کیے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دینے کے بعد اس کا شیرخوار بچہ چھین لی اہے، جس پر عدالت فوری حرکت میں آئی اور بچہ اس کے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دیا۔

خاتون نے درخواست میں کہا تھا کہ اسے طلاق کے بعد بچہ پیدا ہوا تھا۔ بچہ پیدا ہوتے ہی اس کا سابقہ شوہر زبردستی بچہ اس سے لے گیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ دو ماہ تک بچے کے لیے تڑپتی رہی۔ بچے کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح‌کیا ہے کہ شیرخوار بچوں کی کفالت ان کی ماں کی نگرانی میں ہوگی تاہم باپ بچوں کے نان نفقے کا ذمہ دار ہے۔ قانون کے تحت والد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ طلاق کی صورت میں کم سن بچوں کو ماں سے چھین کر ماں اور بچوں کو ایک دوسرے سے دور کر دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں