سعودی وزیرخارجہ کا چلی میں مملکت کے سفیر کی وفات پر اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے جمہوریہ چلی میں تعینات مملکت کے سفیر مانع بن سعد الخامسی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان اور سعودی عرب کی سفارتی برادری سے تعزیت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مملکت کے وزیر خارجہ کی طرف سے 'ٹویٹر' پر جاری ایک بیان میں‌ چلی میں‌تعینات سعودی سفیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں الریاض میں وزارت خارجہ کے تمام عہدیداروں اور ملک میں قائم اس کے ذیلی اداروں اور بیرون ملک سفارت خانوں کی طرف سے مانع الخامسی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائوں کے ساتھ پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے چلی میں متعین سفیر دو روز قبل حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کرگئے تھے۔

الخامسی کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے رواں سال جنوری میں چلی میں مملکت کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے رواں سال مئی میں چلی کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل مارٹ شلھب کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی تھیں۔ رواں ماہ پانچ نومبر کو جمہوریہ چلی کے صڈر سبستین پنییرا کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں