.

سال 2021ء میں سعودی عرب میں ہونے والے کھیلوں کے عالمی مقابلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر سال مملکت میں کھیلوں کے کسی ایونٹ یا عالمی چیمپین شپ کا انعقاد اب کوئی غیر مانوس بات نہیں رہی۔ ان میں ٹینس، ریسلنگ اور خواتین کی گولف کی بین الاقوامی چیمپین شپ شامل ہے۔

کرونا کی وبا کے سبب عالمی مقابلوں کی ایک بڑی تعداد روکے جانے کے باوجود سعودی عرب ان اولین ممالک میں سے تھا جنہوں نے کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کا اعلان کیا۔

مملکت میں مسلسل دوسرے سال ڈاکار کار ریلی کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقابلے میں 49 ممالک کے 559 کھلاڑی پانچ کیٹگریز (کار، موٹر بائیک، فور وہیل موٹر سائیکل، ٹرک اور ڈٰیزرٹ کار) میں شریک ہوں گے۔

کھیلوں کی سعودی وزارت نے گذشتہ ہفتے رواں سال کی کار ریلی کے روٹ کا اعلان کیا۔ رُوٹ مملکت کے 10 شہروں سے گزرے گا ، یہ جدہ شہر سے شروع ہو کر اسی پر اختتام پذیر ہو گا۔ ریلی 3 سے 15 جنوری تک منعقد ہو گی جس کے دوران شریک افراد مجموعی طور پر 7646 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اس کار ریلی کو دس برس تک (2020ء سے 2030ءتک) منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید برآں سعودی وزارت کھیل نے آئندہ سال نومبر 2021ء میں فارمولا 1 عالمی چیمپین شپ کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ مقابلے کا پہلا راؤنڈ جدہ سے شروع ہو گا اور یہ پہلی مرتبہ رات کے وقت منعقد ہو گا۔

اسی طرح سعودی دارالحکومت ریاض میں 13 سے 17 جنوری تک Supercopa de España چیمپین شپ کا انعقاد ہو گا۔ ایونٹ میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔ جو سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں مملکت میں کھیلیں گی۔

علاوہ ازیں آئندہ برس مملکت میں ڈیزرٹ ریلی کی عالمی چیمپین شپ کے دو راؤنڈ بھی منعقد ہوں گے۔ مزید یہ کہ اکسٹریم ای ریس کے دوسرے راؤنڈ اور فارمولا ای ریس کے ایک راؤنڈ کی میزبانی بھی مملکت میں ہو گی۔