سعودی عرب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے ملزم کی گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر کی طرف سے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی وائرل ہونے والی ایک فوٹیج کا نوٹس لیتے ہوئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ہوائی فائرنگ کی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔ یہ واقعہ الافلاج گورنری میں پیش آیا جہاں سڑک پر چلتے ہوئے ایک شخص نے مشین گن سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جب کہ ایک دوسرے شخص نے اس کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور راہ گیر بھی خوف زدہ ہو گئے۔ پراسیکیوٹر نے ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات صادر کیے ہیں اور ہوائی فائرنگ کو غیر قانونی قرار دیتے خبردار کیا ہےکہ قانون ہاتھ میں‌ لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آبادی کے اندر اور پبلک مقامات پر ہوائی فائرنگ سنگین جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں