سعودی عرب: کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں بازوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول کا تیسرا ایڈیشن منعقد ہو رہا ہے۔ بازوں کا یہ میلہ ریاض شہر کے شمال میں واقع علاقے ملہم میں 12 دسمبر تک منعقد ہو گا۔ میلے میں بازوں کے تربیت کاروں کی بھرپور دل چسپی اور بازوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں بازوں کے سعودی اور بین الاقوامی تربیت کار شرکت کر رہے ہیں۔

میلے کے منتظمین نے کرونا کی وبا کے باعث رواں سال خصوصی حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات اختیار کیے ہیں۔ ان کا مقصد میلے میں شریک تمام افراد کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

King AbdulAziz Festival Falcon

سعودی فالکن کلب نے میلے کی سرگرمیوں کے ضمن میں دو مقابلوں کے لیے 2.27 کروڑ ریال کی نقد انعامی رقم مختص کی ہے۔

کنگ عبدالعزیز فیلکن فیسٹول اپنے دو سابقہ ایڈیشنز میں بازوں کی تعداد کے لحاظ سے گینز بک آف ریکارڈز میں جگہ بنا چکا ہے۔ مقامی اور خلیجی سطح پر اس میلے کو میلے بازوں کے متوالوں کی انتہائی دل چسپی اور اعتماد حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں