.

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں شرکت کے لیے اُونٹنیوں کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں "کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول" کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز منگل کے روز سے ہو رہا ہے۔ یہ اونٹ میلہ ریاض سے 120 کلو میٹر دور رماح ضلع میں 225 مربع کلو میٹر کے رقبے پر ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج اتوار کے روز میلے میں شریک (چربی چڑھی) اونٹنیوں کو پہنچایا گیا۔

اس فیسٹول کا قیام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا جاتا ہے جو سعودی کیمل کلب کے نگرانِ اعلی بھی ہیں۔ میلے کا مقصد مملکت سعودی عرب ، خلیجی ممالک اور عرب ممالک میں اونٹ سے متعلق تاریخ اور عوامی ورثے کو خوب صورت انداز سے پیش کرنا ہے۔

رواں سال اونٹ میلے کا انعقاد خصوصی حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کے ساتھ کیا جا رہا ہے تا کہ میلے میں شریک اونٹوں کے مالکان، کارکنان اور عوام تمام لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں ایک تجارتی زون بھی شامل ہے جس کو شارع الدہناء کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ سڑک 6 کلو میٹر طویل ہے جہاں مختلف نوعیت کی دکانیں واقع ہیں۔ یہاں میلے میں آنے والوں کی تمام ضروریات دستیاب ہوتی ہیں۔