متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن کی مناسبت سے گوگل نے ایک ڈوڈل شائع کیا ہے جس میں اماراتی جھنڈے کے ساتھ یوم الوطنی پر مبارکباد دی گئی ہے۔
گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ایک ڈوڈل شائع کیا جس میں امارات کے لہراتے ہوئے پرچم پر یو اے ای کے قومی رنگوں سے گوگل لکھا گیا ہے۔ گوگل خاص مواقع کے موقع پر ڈوڈل شائع کرتا ہے جس میں ادارے کے لوگو کو مواقع کی مناسبت سے سجایا جاتا ہے۔
یو اے ای 2 دسمبر کو اپنا یوم الوطنی مناتا ہے جس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ ان تقاریب میں آتشبازی، موسیقی کے ایونٹ اور دیگر تفریح شامل ہے۔
49ویں یوم الوطنی کے موقع پر امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے ایک بیان میں کہا کہ "امارات کے اگلے 50 سالوں میں تمام شعبہ جات میں ترقی کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔ تاکہ سال 2071ء تک امارات دنیا بھر میں معیار زندگی، خوشی اور بہبود کے عالمی چارٹس میں پہلے نمبر پر ہو۔"
یاد رہے کہ کرونا وائرس کے سبب متحدہ عرب امارات میں نجی محافل منعقد کرنے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔
-
اسرائیل نے امارات کے ساتھ ہوابازی اور سائنس وٹیکنالوجی تعاون معاہدوں کی منظوری دے دی
اتوار کے روز اسرائیلی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہوا بازی اور سائنس وٹیکنالوجی تعاون کے معاہدوں کی توثیق کردی ہے۔ عرب میڈیا میں اسرائیلی وزیر ... مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات سائبر سیکیورٹی کونسل کی منظوری دے دی
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر کہا کہ امارات نے کل اتوار کو ملک میں سائبر سکیورٹی کونسل کے ... مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات کا 10 سال کے لیے ’گولڈن ویزہ‘ کے اجرا کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو ٹوئٹر پر اعلان ... مشرق وسطی