.

ایران سے بحرین میں حکومت مخالف عناصر کو اسلحہ کی فراہمی کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلانٹک کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ‌ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے خلیجی ریاست بحرین میں حکومت مخالفین کو اسلحہ سپلائی کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین میں غیر قانونی ایرانی اسلحہ کی منتقلی کے عنوان سے "اٹلانٹک کونسل" کی ایک نئی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ زیادہ تر روایتی اور غیر روایتی ہتھیار جو بحرین میں پہنچائے گئے تھے وہ ایران سے غیرقانونی منتقلی کا نتیجہ تھے۔

اس رپورٹ میں بحرین میں ایرانی ہتھیاروں کے بہاؤ کے بارے میں ایک جامع فیلڈ اسٹڈی فراہم کی گئی ہے، جس کی بنیاد اسلحے کی خریداری کے نیٹ ورکس کے خفیہ اندازے پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں 250 سے زیادہ تصاویر کا تجزیہ کرنے بعد اس میں واضح کیا گیا کہ اسلحہ اسمگلنگ کاروائیاں خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت میں ایرانی فوجی مداخلت کا ثبوت ہیں۔

ان نتائج کی بنیاد پر رپورٹ میں بین الاقوامی برادری کو کسی بھی فریق سے غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے شفافیت برتنےاور نگرانی کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو خطے کےممالک میں اپنے پراکسیوں تک اسلحہ کی ترسیل روکنے کے لیے عالمی سطح پر موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔