.

سعودی عرب میں بیرون ملک سفری پابندی اٹھائے جانے کا جلد اعلان متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت اخلہ کی طرف سے کل منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ شہریوں کی بیرون ملک سفر پرعاید کی جانے والی پابندی کے خاتمے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'کویڈ 19' کی وجہ سے حکومت نے چند ماہ قبل بیرون ملک سفری پابندی کا فیصلہ کیا تھا تاہم جلد ہی یہ پابندی اٹھا دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 25 محرم 1442ھ بہ مطابق 13 ستمبر 2020ء کو نے مملکت میں آمد و رفت کی اجازت دینے کے لیے یکم جنوری 2021ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اس حوالے سے حکومت جلد ہی اعلان کرے گی اور شہریوں‌ کے بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

بیان میں خلیجی تعاون کونسل کے باشندوں کو پہلے مملکت میں آمدورفت کی اجازت دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ایسے غیرملکی شہری جن کے پاس سعودی عرب کا ایگزیٹ اور واپسی ویزہ ہے وہ بھی بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔

بیرون ملک سے آمد ورفت کے لیے سفری اجازت کو صحت کے 'ایس اوپیز' کے ساتھ مشروط کیا ہے۔ باہر سے آنے والوں کو سعودی عرب میں داخلے سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کی اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی جس میں کرونا کی وبا سے محفوظ ہونے کا ثبوت دیا گیا ہو۔