سعودی وزارت صحت کے 12 اہلکار معطل، تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے محکمہ کے 12 اہلکاروں کو طبی معائنے کی فرضی اور جعلی تاریخیں جاری کرنے کے الزام میں معطل کرنے کےبعد انکوائری شروع کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز میں جعلی تاریخوں کا اندراج کرنے میں ملوث 12 ملازمین کو معطل کرنے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرضی اور جعلی تاریخوں کا اندراج جیسا اہم معاملہ وزارت صحت کی اقدار سے متصادم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صحت کے لیے کام کرنے والے مراکز میں کام کو شفاف بنانے ملازمین کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے باز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں