سعودی عرب: مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے چوتھے فلیگ شپ پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رواں ہفتے یعنی آج 3 سے 7 دسمبر تک 'مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ' کا چو تھا سالانہ فلیگ شپ پروگرام شروع ہو رہا ہے جسے مسک آرٹ ویک کا نام دیا گیا ہے۔

مسک آرٹ ویک کے نام سے مشہور تخلیقی صلاحیتوں کے فن اور شائقین کے لیے اس پلیٹ فارم کا مقصد تنقیدی سوچ اور آرٹ کے میدان میں حائل مشکلات حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور ساتھ ہی تخلیقی معاشرتی ماحول پر بھی مثبت اثر ڈالنا ہے۔

Advertisement

پہلی بار سعودی اور بین الاقوامی سامعین کو ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد آرٹ گیلری میں ہونے والے اس ڈیجیٹیل پروگرام میں مقامی اور غیرملکی آرٹسٹ اور فن کاروں سمیت آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات شرکت کریں‌گے۔

اس سال کے مسک آرٹ ویک کا یہ سالانہ پروگرام "ثقافت کی تشکیل" کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا۔ اس میں آرٹ اور ثقافت ، فن تعمیر اور کاروباری شخصیت کے شعبوں کے 65 سے زیادہ نامور ماہرین بھی شامل ہیں۔ پروگرام میں مکالمہ سیشن ، اہم پریزنٹیشنز ، خصوصی کورسز اور ورکشاپس، فلمی نمائشوں،مباحثوں اورآرٹ سے متعلق دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ نے سعودی فنکاروں کی مدد اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی پہلی سالانہ آرٹ گرانٹ بھی شروع کی ہے۔ توقع ہے کہ فنکاروں کے پہلے گروپ میں جو گرانٹ کے اہل ہیں انہیں مسک آرٹ ویک 2020 کے دوران منعقدہ نمائش میں گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

اس تناظر میں مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ریم السلطان نے کہا کہ "مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہمارا بنیادی مشن مملکت سعودی عرب میں فروغ پزیر فن کی تائید کرنا اور خطے میں ثقافتی مباحثوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم سےفنکاروں کی صلاحیت کو فروغ دینا ا ن کےتخلیقی احساس کے حوالےسےہماری مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں