مسجد حرام میں سنگ مرمر کے 4000 سلیب کب بدلے گئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں شاہ فہد توسیع کے علاقے اور مسعیٰ میں 4000 سے زیادہ سنگ مرمر کے ٹکڑوں کو تبدیل کیا۔ علاوہ ازیں امام کے نماز پڑھنے کی جگہ کو تیار کیا گیا اور 437 ورک پرمٹ جاری کیے۔ یہ تمام امور کرونا وائرس کے سبب مسجد حرام میں عمرے اور نمازوں کے تعطل کے عرصے کے دوران انجام دیے گئے۔

Masjid Haram marble slabs

الحرمین کے امور سے متعلق پروجیکٹس کی عام انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر عمار الاحمدی کے مطابق کرونا کی وبا کے دوران مسجد حرام میں سنگ مرمر کے جو 4002 ٹکڑے تبدیل کیے گئے ان کا مجموعی رقبہ 1849 مربع میٹر ہے۔ ان میں 3302 ٹکڑے شاہ فہد توسیع میں اور 700 ٹکڑے سعی کی جگہ لگائے گئے۔

الاحمدی نے مزید بتایا کہ سنگ مرمر کے مذکورہ ٹکڑے کسی بھی قسم کی دراڑ یا چٹخ سے خالی ہیں اور ان کی موٹائی 3 سینٹی میٹر ہے۔ ان ٹکڑوں کے لگانے اور امام کا مصلّیٰ تیار کرنے کے کام کی نگرانی 15 انجینئروں نے کی۔

الاحمدی کے مطابق امام کا مصلّیٰ زمینی منزل پر منتقل کیا گیا۔ یہ 18 روز کے دوران تیار کر لیا گیا۔ امام کا مُصلّیٰ 38 اسپیکرز، 7 فانوس، ایئرکنڈیشن کے 7 کیبن یونٹس، 140 لائٹنگ یونٹس مشتمل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں