سیاح موسم سرما کےدوران طائف کے نظاروں‌ سے کیسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

موسم سرما کے دوران سعودی عرب کے مغربی شہر طائف میں سیاحوں کی آمد ورفت بڑھ جاتی ہے۔ طائف میں موجود پرکشش،سیاحتی مقامات،تاریخی مقامات،پہاڑ، وادیاں، یہاں کے کھابے اور انواع واقسام کے پھل شہر کی وجہ شہرت بتائے ہیں۔ یہ سب سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش رکھتے ہیں۔

KSA: Weather
Advertisement

طائف کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے دانشور احمد الجعید نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کوبتایا کہ موجود دور کو شہر طائف میں سردیوں کے موسم کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔ الہدیٰ اور الشفا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنا شروع جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سعودی سیاحتی اتھارٹی کے قائم کردہ 'سرمائی سیزن' کے لیے طائف ایک بہترین سیاحتی مقام کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔ طائف کے بعض پہاڑی علاقوں میں سیاح بلند مقامات سے لطف اٹھانے کےلیےطویل پیدل سفر کرتے ہیں۔

KSA: Weather

موسم سرما میں یہاں پرکئی کھابے اور مقامی سطح پر تیار ہونے والے کھانے کافی مشہور ہیں۔ ان میں الملہ اور طائفی سلیق زیادہ مشہور ہیں۔ یہاں کے پہاڑوں کے نظارے دیکھنے آنے والے سیاح دھند سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں