
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بات لبنان کی معاونت کے لیے منعقدہ پیرس ڈونرز کانفرنس میں شرکت کے موقعے پر اپنی تقریر میں کی۔
بعد ازاں اپنی ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الخریجی نے کہا کہ لبنانی قوم کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف ٹھوس اور مسلمہ ہے اور ہم ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی لبنانی عوام کے خلاف سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
شاركت نيابة عن سمو وزير الخارجية بمؤتمر باريس لدعم لبنان وشعبه، وأكدت المملكة موقفها الثابت في الوقوف إلى جانب الشعب اللبناني، ورفضها التام لممارسات ميليشيا حزب الله المدعومة من إيران، المعطلة للحياة السياسية والتي توفر الحماية للفساد والفاسدين pic.twitter.com/72H3SA1W2c
— وليد الخريجي (@W_Elkhereiji) December 3, 2020
ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان میں سیاسی فساد پھیلانے کے ساتھ کرپشن کو اور کرپٹ عناصر کو تحفظ دے رہی ہے۔