اسرائیل،فلسطین تنازع کا واحد تصفیہ دو ریاستی حل میں مضمر ہے: اردنی وزیرخارجہ
مسئلہ فلسطین کے بطن سے مشرقِ اوسط میں موجود دوسرے تنازعات نے جنم لیا ہے
اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی تنازع کا پُرامن حل دوریاستوں کے قیام میں مضمر ہے۔
انھوں نے ہفتے کے روز بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے سکیورٹی مطالعات کے زیراہتمام ڈائیلاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’اسرائیلی، فلسطینی تنازع اس خطے میں کشیدگی کا سب سے بڑا منبع ہے اور اسی کے بطن سے مشرقِ اوسط میں موجود دوسرے تنازعات نے جنم لیا ہے۔‘‘
ایمن الصفدی نے اس رائے کا اظہارکیا کہ ’’متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ستمبر میں طے شدہ معاہدۂ ابراہیم کو فلسطین،اسرائیل تنازع کے حل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے چاہییں۔‘‘
انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ’’خطے میں جاری بہت سے تنازعات کے حل کے لیے سب ممالک کو مل جل کر سوچنے ،اکٹھے منصوبہ بندی اور مل جل کر ہی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘