قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے 'نتیجہ خیز' بات چیت جاری ہے: کویت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلیجی ریاست کویت کے وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے کل جمعہ کے روز بتایا ہے کہ قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کے خاتمے اور قطر کے ساتھ ان ممالک کے جاری بحران کے حل کے لیے نتیجہ خیز بات چیت ہو رہی ہے۔

کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ تنازع میں شامل تمام فریقین نے بحران کے حل اور خلیجی اور عرب یکجہتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں‌ نے مزید کہا کہ امیر کویت الشیخ نواف الاحمد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی ملکوں میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

الشیخ احمد ناصر الصباح نے کہا کہ تمام فریقین نے تنازعات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ادھر خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کویتی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام خلیجی ریاستوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اور خطے کے استحکام، خوش حالی اور ترقی کے لیے ممالک کے مابین ہم آہنگی اور تعاون ناگزیر ہے۔

خلیجی ریاست سلطنت عمان نے بھی خلیجی بحران کے خاتمے کے لیے کویت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

عمانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ امیر کویت اور امریکی صدر کی طرف کی طرف سے خلیجی ریاستوں میں اختلافات کے حل کی کوششوں کا مقصد اس بات کا ثبوت ہے کہ امن کے لیے کوششیں کرنے والے ممالک اور رہ نما خلیجی اور عرب اقوام کے خیر خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2017ء میں قطر کے خطے کے دوسرے عرب ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد ان ممالک نے دوحا کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات معطل کردیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں