مصر:اونٹ کا سرکاری اسپتال پر'چھاپہ' عوامی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ایک اونٹ کے اچانک سرکاری اسپتال میں گھس آنے کے واقعے اور اس کی وائرل ہونے والی ویڈیو عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس پر عوام میں دلچسپ رد عمل سامنے آیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ کے قریب شارد نسل کا ایک اونٹ کو ہفتے کے روز'اوسیم' اسپتال میں داخل ہوگیا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس پرسوشل میڈیا پر طنزو مزاح سے بھرپور رد عمل سامنے آیا ہے۔

اونٹ کو اسپتال کے اندر گیلریوں میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسپتال کے عملے نے اونٹ کو کھینچ تان کر باہر نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ اونٹ کو اسپتال سے نہ نکال سکے جس کے بعد اونٹ کو باہر نکالنے کے لیے سیکیورٹی طلب کرنا پڑی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اونٹ کا مالک اسے اسپتال کے قریب سلخانہ کے راستے پر لے جا رہا تھا مگر اونٹ اس کے ہاتھ سے نکل کر اسپتال داخل ہوگیا۔ اونٹ کے اسپتال میں داخل ہونے کے واقعے کو جہاں مزاحیہ پیرائے میں دیکھا جا رہا ہے وہیں اسپتال کے ڈائریکٹر نے اسے انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں