.

تہران میں اسرائیل کا پرچم ، انگریزی زبان میں موساد کے لیے اظہارِ تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں پیر کی شب سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش میں آئیں۔ ان تصاویر میں دارالحکومت تہران کے مشرق میں واقع نواحی علاقے "تہران پارس" میں ایک پُل کو دکھایا گیا ہے۔ اس پُل پر اسرائیل کا پرچم اس طرح سے لٹکا ہوا تھا کہ وہ پیدل چلنے والوں اور گاڑی میں گزرنے والوں کو بآسانی نظر آ سکے۔ پرچم کے ساتھ ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا جس پر ہاتھ کی لکھائی میں انگریزی زبان میںThank You Mossad لکھا ہوا تھا۔ غالبا اس عبارت میں ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ انہیں 27 نومبر کو ایرانی دارالحکومت میں چند ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسرائیل کا پرچم مذکورہ جگہ پر آدھی رات تک لگا رہا۔ اس کے بعد پولیس کے عناصر نے پہنچ کر اسے وہاں سے ہٹا دیا۔

ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی پرچم لگانے والے نے دانستہ طور پر اسے ایران ایک معروف مقامی کمپنی کے اشتہار کے برابر وضع کیا ،،، اس طرح ثابت ہو سکے کہ اسرائیلی پرچم واقعتا تہران میں لگایا گیا ہے۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر کسی نے اس پر شکوک کا اظہار نہیں کیا۔