.

ریاض: سرنگ میں ٹرک گرنے کے نتیجے میں ایک کار ڈرائیور ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کرنل نواف السدیری کے مطابق گذشتہ روز پیر کی صبح 8:30 بجے ٹریفک پولیس کو شاہ راہِ عمر بن عبدالعزیز پر واقع ایک سرنگ میں ٹریفک حادثے کا انکشاف ہوا۔

السدیری نے حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ ریت سے بھرا ایک ٹرک اچانک گر گیا اور ایک رکی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

بعد ازاں ٹرک سرنگ کے اندر گر گیا اور وہاں سے گزرتی ہوئی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ مملکت میں مقیم ڈرائیور کی عمر تیس برس کے لگ بھگ ہے اور اس کا تعلق سوڈان سے ہے۔

متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔