.

سعودی عرب کے تاریخی اور خوبصورت مقامات کی 40 ہزار تصاویر کا ذخیرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر عبدالعزیز الدخیل اور ان کی ٹیم نے فضا سے سعودی عرب کے اہم تاریخی اور جغرافیائی مقامات کی فضا سے تصاویر حاصل کی ہیں۔

الدخیل اور اس کی ٹیم کی جانب سے مملکت کے اہم تاریخی اور جغرافیائی مقامات کی فضا سے تصاویر حاصل کر کے ان مقامات کے قدرتی جمالیاتی حسن کو سیاحوں کی توجہ کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والی فوٹو گرافروں کی اس ٹیم نے پورے ملک کا دورہ کر کے ایسی ان گنت تصاویر حاصل کی ہیں۔ ان میں ارضیاتی، تاریخی، ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کی تصاویر شامل ہیں جو سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی تصاویر کا گل دستہ ہیں۔

عبدالعزیز الدخلیل اور اس کے ساتھیوں کی 15 رکنی ٹیم میں فوٹو گرافر، ویڈیو گرافر اور فوٹو شوٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کے آپریٹر ہیں۔ انہوں‌ نے مجموعی طور پر ملک بھر میں 114 مقامات کی سیاحت اور ان میں موجود تاریخی مقامات کی فوٹو گرافی کا پلان بنایا۔ ان مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، القصیم، حائل، تبوک اور الریاض کے علاقے شامل ہیں۔ یہ ٹیم 2015ء میں بنی تھی اور آج تک اس نے مملکت کے طول عرض میں پھیلے تاریخی، ثقافتی اورجغرافیائی مقامات کی تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے مختلف خوبصورت مقامات کے دوروں کے دوران 40 ہزار سے زاید خوبصورت تصاویر لے چکے ہیں۔ ان میں ساحلے علاقے، پہاڑی اور تبوک جیسے برفانی علاقےبھی شامل ہیں۔