.

وسطی سعودی عرب میں واقع 'پیٹرا' گھاٹی کا جمالیاتی حسن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وسط میں واقع صحرا کےسے گذرتے عربی نسل کے اونٹوں کی وجہ سے اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسا صحرا ہے جس کےاطراف میں پانی آبشاروں کی طرح بہتا ہے۔ فطرت کے جمالیاتی حسن سے متاثر ایک سعودی صحافی اور فوٹو گرافر عبداللہ الحربی نے شمال مغربی ریاض میں الرطاویہ کے مقام پر واقع پیٹرا گھاٹی کی تصاویر حاصل کرکے اس خوبصورت مقام سے لاعلم سیاحوں اور عام شہریوں کو اس طرف متوجہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الحربی نے کہا کہ اس نے پیٹرا گھاٹی کی تصاویر اپنی دلچسپی سے زیادہ عام لوگوں کی دلچسپی کے لیے لی ہیں کیونکہ بہت کم لوگ اس گم شدہ گھاٹی کےبارے میں‌جانتے ہیں۔ جو جانتے ہیں وہ اس کے حسن کے اسیر ہوگئے ہیں۔

اس نے بتایا کہ جب اس نے ان مقامات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکیں تو نہیں بے حد پسند کیا گیا۔

الحربی نے بتایا کہ الارطاویہ سعودی عرب کے علاقے الریاض کے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ 'الارطی' نامی ایک درخت ہے جو اس شہر میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے الارطاویہ الریاض سے شمال میں 250 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ الارطاویہ کے مرکزی علاقے میں 19 ہزار کے لگ بھگ لوگ آباد ہیں اور اس نواحی علاقے میں 17 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عبداللہ الحربی نے بتایا کہ پیٹرا گھاٹی کا مرکزی شہر الارطاویہ ایک خوبصورت اور زرخیز علاقہ ہے۔ اس کے مغرب میں کوہ مجزل واقع ہے۔ مشرق میں رمال النفود کا علاقہ اور مغرب سے مشرق کی سمت میں ایک وادی ہے۔ اس کے علاوہ مغرب میں الریاض، الفیاض الخضرا وعاقعو ہے جو الریاض سے کچھ دور ایک سیرگاہ سمجھا جاتا ہے۔

الارطاویہ کی مشہور وادیوں میں وادی الارطاوی ہے جس میں السدر اور الطلع کے بڑی تعداد میں‌ درخت پائے جاتے ہیں اور اسے نیم جنگلی علاقہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ البیترا مین وادی الحثاقی، وادی زبدہ، وای البیترا، وادی الوعالی، وادی ابو فقارہ، وادی السحیمی، وادی النغیق، وادی النخیل، وادی جراب، وادی بقر، والدی الحسکیات، وادی غدیر الحاج، وادی ذنیب الذیب اور وادی رمیثان مشہور وادیاں ہیں۔

الارطاویہ کے مشہور خوبصورت مقامات میں زبدہ پارک، امہ طلیحہ پارک، الزلعا پارک، روضہ طراق الخیل، روضہ ام نخیل، ام الحمیر پارک، المجع، ام ذیابہ، الخبرا، الخویر، الفغم، مشفلح، ابن شوکان، فیاض طیارات، روضہ ام حجول، فیاض غیان، روضہ ام شبرم، روضہ ام عواقیل، الامغر، ام الصعانین، ام سر، رمیثان، صنعا، فیاض الحنبلی جسے امام احمد بن حنبل سے بھی خاص نسبت ہے واقع ہے۔