.

کویت : نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ایک بار پھر شیخ صباح خالد الحمد الصباح نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح خالد الحمد الصباح کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی ہے۔

آج منگل 8 دسمبر کو جاری شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ "6 دسمبر 2020ء کو کابینہ کے سربراہ (وزیراعظم) کا استعفا قبول کر لیا گیا۔

روایتی مشاورت کے بعد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کو کابینہ کا سربراہ مقرر کیا جا رہا ہے۔ ان کے ذمے ہے کہ وہ نئے وزراء کو نامزد کریں اور ان کے نام ہمیں پیش کریں تا کہ ان وزراء کے تقرر کے واسطے فرمان جاری کیا جائے۔ نامزد وزیراعظم پر لازم ہے کہ وہ ہمار اس حکم پر عمل درامد کریں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں"۔