امارات : آئندہ دو ہفتوں کے دوران اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ابوظبی میڈیا بیورو کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہنگامی حالات اور بحرانات سے نمٹنے کی انتظامی کمیٹی اس وقت مقامی اداراوں کے ساتھ کام کر رہی ہے تا کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران تمام تر اقتصادی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بحال ہو جائیں۔

میڈیا بیورو نے ٹویٹر پر مزید کہا کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے واسطے کیے گئے احتیاطی اقدامات کے کامیاب نفاذ اور متاثرین کی کم ترین تعداد برقرار رکھنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

تمام سرگرمیوں کی بحالی حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کی روشنی میں عمل میں آئے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں