متحدہ عرب امارات کے وزیر مُملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے منگل کے روز کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج میں یکجہتی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کےلیے چار ممالک کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ خلیجی ریاستوں کے تعلقات عرب سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک بنیادی ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔
قرقاش نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات خلیج کے کامیاب سربراہ اجلاس کا منتظر ہے۔
تثمن الإمارات جهود الكويت الشقيقة والمساعي الأمريكية نحو تعزيز التضامن في الخليج العربي، وتدعم المساعي السعودية الخيرة وبالنيابة عن الدول الاربع، وتؤكد على أن علاقات مجلس التعاون مع مصر الشقيقة ركن أساسي في المحافظة على الأمن العربي وإستقرار المنطقة، وتتطلع إلى قمة خليجية ناجحة.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) December 8, 2020
مصر نے منگل کے روز قطر کے ساتھ بحران حل کرنے کے لیے کویت کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے کویتی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔