ایران نے امریکا اور اسرائیل کے بعد نیٹو پر بھی اپنے سائنسدان کے قتل کا الزام تھوپ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل اور امریکا پر الزامات عاید کرنے کے بعد ایرانی عہدے داروں نے شمالی اوقیانوس ممالک کے فوجی اتحاد 'نیٹو' پر اپنے جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل کا الزام عاید کیا ہے۔

ایران کی ایکسپیڈیسی کونسل کہا ہے کہ فخری زادہ کے قتل میں نیٹو کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ایران نے فخری زادہ کے قتل میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ‌ کیا ہے۔

Advertisement

ایکسپیڈیسی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے بتایا کہ فخری زادہ کو مارنے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ نیٹو کا تھا۔ رضائی نے دعوی کیا کہ جوہری سائنسدان کے قتل کی کوششیں کئی سالوں تک نامعلوم گروپوں کے ہاتھوں جاری رہیں۔ تاہم انہوں‌ نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں‌ کی۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز ، نیٹو کےسائلینسر اور سمارٹ ہتھیاروں کے استعمال سے آخر کار دشمن ہمارے سائنسدان کوسیٹلائٹ سے نشانہ بنانے میں‌ کامیاب رہے۔

ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبد اللہیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ملک کے سب سے بڑے جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نیم سرکاری ایجنسی نے حسین امیر عبد اللہیان کے حوالے سے ایرانی العالم چینل کو بتایا ہے کہ اس قتل کے مرتکب عناصر جن میں سے کچھ کی شناخت سیکیورٹی سروسز نے کی تھی سزا نہیں بچ سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں