سعودی عرب: شوہر کی قاتل خاتون اور اس کےآشنا کے سر قلم کرنے کے احکامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کے سرقلم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر البریدہ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ الغصن کو س کی بیوی فادیہ بنت حسن بن توفیق القلاع نے اپنے شامی نژاد آشنا صاردار عبداللہ الموسیٰ کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ دونوں‌ ملزمان نے عدالت میں جرم تسلیم کرلیا جس کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں‌ ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کے سنگین جرم میں‌ ملوث دونوں‌ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ان پر قتل کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم عبداللہ موسیٰ اور مقتول کی بیوی فادیہ نے دھوکے سے ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا۔
عدالت نے گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو دوموں‌مجرموں کو سزائے موت سنائی تھی۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں