.

دبئی کے ولی عہد نے دفتری امور کے لیے'ٹیلی ورک' سسٹم اپنا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے تصدیق کی کہ دبئی میں سرکاری کام کے نظام کی صلاحیتوں کو بڑھانا اگلے مرحلے کے دوران ان کے ایکشن پلان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں‌ نےامارہ دبئی میں دفتری امور کے لیے 'ہوم ورک' نظام کو بھی اپنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے اور ان تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ان کی حکومت پر عزم ہے جس میں انسانی توانائی کو بدلتے حالات کے ساتھ اس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے قابل بنانا اور دبئی حکومت کی قائدانہ حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے اس کی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرنا ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی ورک ایک حل ہے جو وبا کے عرصے کے دوران کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔ اس سے ملازمین کو اپنے فرائض سرانجام دینے کی صلاحیت میں نرمی کی ضمانت دی جاتی ہے اور کام کے تسلسل میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایسے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں جس میں سرکاری کاموں میں نئے آلات اور نئی سوچ کی ضرورت ہے۔ اس دوران ہم پیداواری صلاحیت پر انحصار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دبئی میں سرکاری کام کے نظام کی قیادت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ٹیلی ورک آئندہ ملازمتوں کے تقاضوں کے مطابق ایک ورک سسٹم ہے جس میں ملازم مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے متعدد ورک سسٹم کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ کام کی جگہ سے دور مختلف مقامات سے اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ یہ لچکدار اور بین الاقوامی سطح پر بہترین طریق کار کے عین مطابق ہے۔

اس نظام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہر ایک فریق کو اپنے کام کو منظم کرنے ، اپنی خدمات کی فراہمی اور اس کو اپنے آپریشنل نوعیت کے مطابق تفویض کردہ کاموں کو انجام دینے کے لیے ضروری لچک دے کر انتظامی چستی کو بڑھانا ہے۔