عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا کے اندر انحراف کے آثار نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ اس انحراف کی قیادت 4 گروپوں کے ہاتھ میں ہے جو "حشد العتبات" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ منحرف گروپوں نے الحشد الشعبی کے بقیہ گروپوں پر اعتراض کیا ہے اور اپنے قائدین کے سیاسی عمل میں باقی رہنے اور ان گروپوں کے ایجنڈے پر عمل درامد کو مسترد کر دیا ہے۔
الحشد الشعبی کی تشکیل کے 6 برس بعد انحراف کے آثار سامنے آئے ہیں۔ یہ انحراف "حشد العتبات" کے نام سے اکٹھا ہونے والے چار گروپوں کی جانب سے ہے۔ ان گروپوں کے نام "علی"، "العباس" ، "علی الاكبر" اور "انصار المرجعيۃ" ہیں۔
یہ گروپ عراق میں اعلی ترین شیعہ مذہبی مرجع علی السیستانی کے لیے اپنی وفاداری کے سبب جانے جاتے ہیں۔ السیستانی نے 2014ء میں داعش تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لیے الحشد الشعبی تشکیل دینے کا فتوی دیا تھا۔ البتہ الحشد الشعبی کے اکثر دیگر گروپ ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ کے وفادار ہیں۔ یہ بات الحشد الشعبی اور حشد العتبات کے بیچ اختلاف کی بنیادی وجہ ہے۔
اس کے علاوہ دیگر وجوہات میں الحشد الشعبی کے ساتھ منسلک گروپوں کی جانب سے سیکورٹی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ یہ بات حشد العتبات کے ترجمان محمد بحر العلوم نے چند روز قبل بتائی۔
حشد العتبات نے اپنے ایک بیان میں عراق کے قانون اور آئین کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ الحشد سے منسوب افراد سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں گے اور مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہی الحشد کے واحد ذمے دار ہوں گے۔
دوسری جانب الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر قیس علی حشد العتبات کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے "الحشد الشعبی کی تقسیم کے لیے غیر ملکی منصوبہ" قرار دے چکے ہیں۔
-
عراق: کرکوک میں داعش تنظیم کا رکن گرفتار
عراق میں پولیس نے ہفتے کے روز ملک کے شمال مشرقی صوبے کرکوک میں داعش تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔ یہ شخص صوبے کے علاقوں پر تنظیم کے قبضے کے دوران ... مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی پر عراق میں امریکی کارروائی پر گرما گرم بحث جاری
عراق میں تین جنوری 2020ء کو امریکی فوج کے ایک ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے قریب آتے ہی ایرانی سیاسی حلقوں میں اس ... مشرق وسطی -
عراق میں تنخواہوں کی ادائی میں تاخیر پر مظاہرے، ایک ہلاک، پولیس ہیڈ کواٹر نذر آتش
عراق کے شمال مغربی شہر سلیمانیہ میں اتوار کے روز پانچ کرد تنظیموں کے دفاتر نذرآتش کیے جانے کے بعد مشتعل ھجوم منے مشرقی شہر میں سید صادق کے مقامپر واقع ... مشرق وسطی