کویت کا مصر کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت میں شہری ہوابازی کے سرکاری ترجمان سعد العتیبی کے مطابق کویتی شہری ہوابازی کے حکام نے تین فضائی کمپنیوں مصر ایئر ، کویت ایئرویز اور الجزیرہ ایئرویز کا اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کویت سے مصر کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کی خواہش مند فضائی کمپنیوں کو پھر سے سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیں گے۔ دونوں ملکوں کے بیچ طویل عرصے سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ موقوف ہے۔

العتیبی نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد کویت میں مقیم اُن مصریوں کے لیے سفری اقدامات آسان بنانا ہے جو براہ راست پروازوں کے ذریعے اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفری اقدامات ،،، کوویڈ -19 سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی طبی تقاضوں کی پابندی کے ساتھ مشروط ہوں گے۔

Advertisement

کویت میں موجود مصریوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 7 لاکھ لگایا گیا ہے۔ یہ بھارت کے بعد کویت میں دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔

کویت نے کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ شمار کرتے ہوئے 30 سے زیادہ ممالک کے لیے کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ان ممالک میں مصر، لبنان، عراق، ایران اور بھارت شامل ہیں۔

کویت اور مصر کے درمیان براہ راست پروازیں روک دیے جانے کے باعث بہت سے مسافروں کو کسی تیسرے ملک کے ذریعے ٹرانزٹ پرواز کا سہارا لینا پڑا۔ اس کے نتیجے میں ان کے سفر کے اخراجات میں بڑی حد تک اضافہ ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں