سعودی عرب میں لائی گئی کرونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے: وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کے روز سعودی عرب میں استعمال ہونے والی ویکسین کی حفاظت کی سطح کو تسلی بخش قرار دیا۔

انہوں نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پر وزارت صحت کے اعتماد کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا طریقہ کار ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہیں۔

العبد العالی نے مزید کہا کہ وزارت کرونا ویکسین کی حفاظت سے متعلق تشویش کو سمجھتی ہے۔

اُنہوں نے کرونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں سمیت ہر تمام شہریوں‌کو ویکسین دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں کرونا کے مزید 139 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ 12 نئی اموات ہوئی ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران سعودی عرب میں کرونا کے 202 مریض صحت یاب ہوئے۔ مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 549 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں