خطے کو وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے باور کرایا ہے کہ خطے کو وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ شیخ عبداللہ نے زور دیا کہ خطے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

Advertisement

اس موقع پر سرگئی لاؤروف نے کہا کہ روس نے خلیج کے علاقے میں اعتماد کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے تا کہ امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیبیا کے حوالے سے اماراتی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ لیبیا کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے اور شدت پسند جماعتیں سیاسی منظر نامے پر چھائی ہوئی ہیں۔

شیخ عبداللہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جامع تزویراتی تعلقات رکھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں روسی منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔

اماراتی وزیر خارجہ کے مطابق ان کا ملک "اسپٹنک" ویکسین کے تجربات کے حوالے سے روس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

لاؤروف نے بتایا کہ انہوں نے اماراتی وزیر خارجہ کے ساتھ خطے میں پیش رفت کے متعلق بات چیت کی۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق ان کا ملک کرونا کی وبا سے نمٹنے میں امارات کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں