سعودی عرب میں آئل ٹینکر پر حوثیوں کے حملے کی عرب ممالک کی طرف سے شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب ممالک کی طرف سے جدہ کے ساحل کے قریب گذشتہ روز ایک آئل ٹینکر پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی جا گئی ہے۔

خلیج تعاون کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں جدہ کے قریب سعودی آئل ٹینکر پر حوثیوں‌ کے حملے کو جارحانہ اور ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔

Advertisement

مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے سعودی آئل ٹینکر پر عسکریت پسندوں کا حملہ کھلی جارحیت اور دہشت گردی ہے۔ اس مجرمانہ اور تخریبی کارروائی پر قاہرہ مصر کے ساتھ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کی دہشت گردوں کی تخریبی کارروائیوں پر سعودی عرب کو اپنی سرزمین کے دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔

مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں تیل لے جانے والے جہاز پر حملہ مملکت کے امن و استحکام اور بین الاقوامی آبی تجارتی سرگرمیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

درایں اثنا عرب پارلیمنٹ جدہ کے ساحل پر ایندھن سے لدے جہاز پر حملے کو تیل کی عالمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے مترادف قرار دیا۔ عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے حوثی باغیوں کےحملے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم کے ایک ذریعے کا کہنا ہےکہ جدہ بندرگاہ کےقریب لنگر انداز ہونے والے ایک تیل بردار جہاز پر سوموار کی صبح کو ایک بمبار کشتی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریبی کاری کے واقعے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ بندرگاہ پر موجود آئل تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں