سعودی عرب میں سرمائی سیاحتی سیزن میں شہریوں کا قابل دید جوش وجذبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے محکمہ سیاحت کی طرف سے رواں موسم سرما کے دوران ملک میں سیاحت کے حوالے سے 'سرما سیزن آپ کے گرد' کےعنوان سے سیاحتی پروگرام شروع کیا ہے جسے عوام الناس کی طرف سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں‌ #شتاء_السعودية کا عنوان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹاپ پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ شہریوں‌ نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے سعودی عرب کے سیاحتی، پرفضا، تاریخی اور سیاحوں کی دلچسپی کے حامل مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی ہے۔ اس ٹرینڈ کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ سعودی عرب کا جمالیاتی حسن امڈ آیا ہے۔

Advertisement

سعودی محکمہ سیاحت کی ٹریولنگ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سرما سیاحتی سیزن 85 فی صد کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔ یہ سیزن 5 ارب ریال کے زر مبادلہ کا ذریعہ بنے گا۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت سیاحت کی طرف سے گرمائی سیزن بھی اسی جوش و جذبے سے منایا تھا۔ گرمائی سیزن کے دوران دو ماہ کے دوران 15 لاکھ سے زائد سیاحوں اور زئرین نے سعودی عرب کے سیاحتی، تفریحی اور تاریخی مقامات کی سیر کی۔

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے 10 دسمبر 2020ء سے 'سردیاں آپ کے گرد' کےعنوان سے سرمائی سیاحتی سیزن شروع کیا تھا۔ یہ سیزن مارچ 2021ء کے آخر تک جاری ہے گا۔ اس سیزن میں مملکت میں 17 مختلف سمتوں میں سیاحتی پروگرامات شروع کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں