سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت اور معاونت سے العلا گورنری میں رائل کمیشن کے کے قیام کے بعد شرعان ریزرو میں عرب چیتے کے تحفظ کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت اور رائل کمیشن برائے العلا کے گورنر شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رہ نمائی اور مدد سے رائل کمیشن برائے العلا نے العلا میں شرعان ریزرو میں عربی چیتے کی نسل کو بچانے کے لیے عالمی فنڈ قائم کیا ہے۔
جزیرہ نما عرب کے سب سے مشہور جانوروں میں سے ایک عرب چیتا ہے جسے 1996 میں IUCN کی جانب سے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ عرب تیندوے کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں اور یہ جنگی جانور معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ گذشتہ چند عشروں کے دوران حجاز کی پہاڑی چوٹیوں اور السروات پہاڑی سلسلے میں عربی چیتے کی تعداد میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات ، عُمان اور یمن کے پہاڑوں میں عربی چیتے کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔
عربی چیتا گذشتہ 25 سالوں کے دوران سعودی عرب میں صرف 4 مرتبہ ظاہر ہوا ہے۔ 1992 میں مدینہ منورہ سے 80 کلو میٹر مغرب میں الفقرہ پہاڑوں، سنہ 2007 جنوبی سعودی عرب کے النماص کے مقام پر، سنہ 2010ء میں مکہ معظمہ کے قریب الحارث کے مقام پر اور 2014ء کو مکہ میں النعمان کے مقام پر دیکھا گیا تھا۔