مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پہلی آرٹ گرانٹ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ نے پہلی "مِسک آرٹ گرانٹ" جاری کر دی ہے۔ یہ ایک سالانہ پروگرام ہے جس کا مقصد مملکت اور اس کے باہر جدت طراز فن کاروں کو مالی اور فنی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا بھی ہے تا کہ وہ اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کو جان سکیں۔ اس سلسلے میں انہیں تجربہ کار اور منجھے ہوئے تربیت کار فن کاروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا تا کہ وہ اپن تخلیقی صلاحیت کو نکھار سکیں۔

Advertisement

پہلی گرانٹ سے مستفید ہونے والے پانچ سعودی فن کاروں کا کام "مِسک آرٹ ویک" کے ضمن میں نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فن پارے آئندہ سال فروری کے اواخر تک نمائش میں موجود رہیں گے۔ یہ نمائش ریاض میں پرنس فیصل بن فہد ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔

مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی چیف ایگزیکٹو ریم السلطان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ نوجوانوں کے تخلیقی کام کے لیے فنی ماحول پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے فن کاروں کی تخلیقی ترقی کے واسطے آلات، پروگرامز اور منصوبوں کا مجموعہ فراہم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ 2017ء میں قائم ہوا تھا۔ اس کا مقصد مرد اور خواتین فن کاروں کی سپورٹ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ساتھ ہی فن کاروں کے کام کو نکھار کر بین الاقوامی سطح پر نمائندگی میں شامل کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں