.

یمن : مارب صوبے میں ڈرون حملہ ، القاعدہ تنظیم کا رکن ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شمال مشرقی صوبے مارب میں ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ تنظیم کا ایک رکن مارا گیا۔

مارب شہر میں مقامی حکام کے ذرائع کے مطابق پیر کی شام ایک ڈرون طیارے نے جو غالبا امریکی تھا ،،، الوادی ضلع کے علاقے البطحاء میں موٹر سائیکل پر سوار القاعدہ تنظیم کے ایک رکن کو نشانہ بنایا۔

روسی خبر رساں ایجنسی "اسپٹنک" کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرون طیارے کی بم باری میں مذکورہ رکن ہلاک ہو گیا جب کہ اس کی موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے القاعدہ کے رکن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

رواں سال 27 اکتوبر کو اسی نوعیت کے ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ الوادی ضلع کے علاقے عرق آل شبوان میں ہونے والی اس کارروائی میں القاعدہ کے دو ارکان مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی ڈرون طیارے وقتا فوقتا یمن میں فضائی حملوں کے ذریعے القاعدہ تنظیم کے کمانڈروں اور دیگر ارکان کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔